ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ،ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

راولپنڈی۔17فروری (اے پی پی):ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نےسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More