پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز سنیچر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
پی ایس ایل 9 کی نشریات پاکستان سمیت دنیا بھر میں نشر کی جائیں گی۔
جمعے کو پی ایس ایل کی جانب سے براڈکاسٹرز کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق تمام براعظموں میں موجود کرکٹ مداح اس ایونٹ کے میچز انجوائے کر سکیں گے۔
پاکستان میں کرکٹ مداح اس مرتبہ میگا ایونٹ ٹی وی پر اے سپورٹس ایچ ڈی اور ٹین سپورٹس ایچ ڈی پر دیکھ پائیں گے۔
اسی طرح پاکستان میں شائقین پی ایس ایل 9 کے میچ ٹیپ میڈ، تماشا ایپ، سنیک ویڈیو، مائیکو اور بیگن پر لائیو سٹریم بھی کر سکیں گے۔
پی ایس ایل کے انڈین مداح اس مرتبہ فین کوڈ پر ایونٹ کو براہ راست سٹریم کر سکیں گے جبکہ بنگلہ دیش اور نیپال کے کرکٹ شائقین ٹیپ میڈ پر لائیو ایکشن دیکھ پائیں گے۔
HBL PSL 9 going WORLDWIDE
Catch all the action on our global broadcast partners.
In association with @_TransGroup (#HBLPSL Global Media Rights Partners)#HBLPSL9 #KhulKeKhel pic.twitter.com/uihzr05Csl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2024
بنگلہ دیشی کرکٹ فینز ٹی وی پر پی ایس ایل ٹی سپورٹس پر دیکھیں گے جبکہ شمالی امریکہ میں بسنے والے کرکٹ شائقین وِلو ٹی وی پر ایکشن سے لطف اندوز ہوں گے۔
مشرق وسطیٰ میں موجود کرکٹ لوورز کرک بز، سٹارز پلے اور ای ویژن پر پی ایس ایل دیکھیں گے جبکہ جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں پی ایس ایل کرک بَز پر دکھایا جائے گا۔
برطانیہ میں پی ایس ایل کے حقوق سکائی سپورٹس اور جیو نیوز سکائی 734 کو حاصل ہیں جبکہ افریقہ میں اس ایونٹ کی نشریات سپر سپورٹس کرے گا۔
نیوزی لینڈ میں پی ایس ایل کی نشریات سکائی سپورٹ جبکہ آسٹریلیا میں فاکس سپورٹس کے پاس ہوگی۔
جزائر غرب الہند (کیریبین) میں پی ایس ایل فینز میچز فلو سپورٹس پر دیکھ پائیں گے جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں سپورٹس سینٹرل اور پی ایس ایل کے یوٹیوب اور فیسبک پیج پر میچز نشر ہوں گے۔