الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ‏قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ‏قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 51 مری سے پاکستان مسلم لیگ ن کےراجہ اسامہ سرور،‏NA-53‏ راولپنڈی-II‏ سےپاکستان مسلم لیگ (ن)راجہ قمر الاسلام،‏NA-54‏ راولپنڈی-III‏ آزاد امیدوار عقیل ملک ،‏NA-55‏ راولپنڈی-IV‏ سے پاکستان مسلم لیگ ن کےابرار احمداین اے 56 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد حنیف عباسی‏NA-57‏ راولپنڈی-VI‏ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری،این اے 58 چکوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کےطاہر اقبال سمیت دیگر کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں ۔آزاد امیدوار مذکورہ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 3 دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More