ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، سکردو منفی 06،کا لام ، استورمنفی 5، گوپس منفی 4، قلات، بگروٹ، گلگت منفی 3، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More