پاکستان اور ڈومینیکا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اے پی پی  |  Feb 15, 2024

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):پاکستان اور کامن ویلتھ آف ڈومینیکا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ بنانے کے مشترکہ اعلامیے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم اور اقوام متحدہ میں ڈومینیکا کے مستقل نمائندے سفیر فلبرٹ آرون نے دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی اپنی سفارتی رسائی کو بڑھانے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More