ایسا لگا کالے بادل چھاگئے ہوں اور ۔۔ مچھروں کے اتنے بڑے غول کہ دیکھنے والے خوفزدہ رہ گئے، ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 15, 2024

مچھر دنیا کا ایک ایسا سب سے خطرناک کیڑا ہے جس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق ہر سال 20 لاکھ لوگ اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں ڈینگی ،پیلا بخار اور ملیریا سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں زیادہ تعداد افریقی اور ایشیائی لوگوں کی ہوتی ہے۔

مچھر سے ہونیوالی بیماریوں کی وجہ سے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مچھر سے دور ہی رہے تاہم اکثر گھروں میں سرشام ہی مچھروں کی یلغار ہوجاتی ہے اور لوگوں کا سکھ چین برباد ہوجاتا ہے تاہم اگر کبھی آپ کو سیکڑوں یا ہزاروں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں مچھروں کا سامنا ہو تو آپ کو کیسے لگے گا۔

یقیناً آپ اس صورتحال سے دور ہی رہنا پسند کرینگے تاہم بھارت کے شہر پونا میں کے مضافاتی علاقے کیشو نگر اور کھراڈی گوتھن میں آسمان پر مچھروں کا جھنڈ دیکھا گیا، کروڑوں کی تعداد میں آنے والے مچھروں نے ایسا منظر پیش کیا کہ لگا جیسے کالے بادل چھاگئے ہوں۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایاکہ مچھروں کے اس جھنڈ نے 3 سے 4 روز تک علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا جب کہ مچھروں کی وجہ سے ناصرف لوگ بیمار ہونے کے خوف میں مبتلا ہوگئے بلکہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مچھروں کی یہ بڑی تعداد دریائے مولا مٹھا میں پانی کی سطح میں اضافے کی سبب پیدا ہوئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ کروڑوں مچھروں کی اس خوفناک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More