100 اور 1000 کے نئے نوٹوں پر اسلامیہ کالج کی تصویر رکھی جائے، اسلامیہ کالج پشاور

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامیہ نے ایک ہزار روپے کے نوٹ پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر برقرار رکھنے کی درخواست کر دی۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا کہ نئے نوٹوں کی چھپائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،110سالہ اسلامیہ کالج تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ ایک ہزار روپے کے نوٹ پر 2007 سے اسلامیہ کالج کی تصویر ہے جبکہ 1976 سے 2006 تک 100 روپے کے نوٹ پر اسلامیہ کالج کی تصویرتھی۔

اسلامیہ کالج پشاورکی بنیاد 1913 میں صاحبزادہ عبدالقیوم نے رکھی تھی، مراسلہ میں کہا گیا کہ بانی پاکستان قائداعظم نے اس تاریخی درسگاہ کے کئی دورے کیے۔

قائد اعظم نے جائیداد کا ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج کو عطیہ بھی کیا، مراسلے میں استدعا کی گئی کہ 100 اور 1000 کے نئے نوٹوں پراسلامیہ کالج کی تصویر رکھی جائے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More