مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ

ہم نیوز  |  Feb 13, 2024

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں انہوں نے الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور جے یوئی آئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا ،جماعت کی اکثریت کی رائے ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں.

ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اتحاد میں شامل ہونے دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  کل مجلس عاملہ کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا، جو بھی فیصلہ ہوا آپ کو آگاہ کردوں گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More