مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

اے پی پی  |  Feb 13, 2024

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار ، مصطفی کمال بھی وفد میں شامل تھے ۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔قائدین نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی ۔ دونوں جماعتوں نے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More