آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Feb 13, 2024

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں گوادر 17،جیوانی7 اورپسنی میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 9 ، سکردو ، کا لام منفی7 ، گوپس ، استورمنفی 5، بگروٹ منفی 4، سرینگر،گلگت اورہنزہ میں منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More