وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی ورکشاپس کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

اے پی پی  |  Feb 13, 2024

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی ورکشاپس کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق منگل 13 فروری کو بہاولنگر میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ 14 فروری کو اٹک پیراڈائز میرج ہال، 18 فروری کو ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور 24 فروری کو باغ آزاد کشمیر میں ڈگری کالج فار بوائز راولاکوٹ میں منعقد ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More