عدالت کی حمزہ شہباز کی صوبائی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Feb 13, 2024

لاہور۔13فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی ۔جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار محمد خان مدنی کی درخواست پر منگل کو سماعت کی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More