پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

ہم نیوز  |  Feb 13, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا نامزد کیا گیا۔

وزارتِ اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں فریال تالپور کا نام بھی شامل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More