ایس ای سی پی نئی کارپوریٹ رجسٹری متعارف کرانے کے لئے تیار

اے پی پی  |  Feb 12, 2024

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، کمپنی کی رجسٹریشن اور پوسٹ کارپوریشن فائلنگ کو مزید سہل ، شفاف اور تیز تر کرنے کے لئے اپنی نئی جدید اور صارف دوست کارپوریٹ رجسٹری، “eZfile” متعارف کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ، نئی رجسٹری جلد فائلنگ کے پرانے پورٹل ای سروسز سے تبدیل کر دی جائے گی۔

نئی ڈیجیٹل کارپوریٹ رجسٹری ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت کمیشن کے تمام ریگولیٹری پراسیس کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ جدید کارپوریٹ رجسٹری eZfile ایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں ۔ “eZfile” پورٹل اپنے صارفین کو کمپنی کی رجسٹریشن یا دیگر ریگولیٹرفی فائلنگ کے لئے ہر مرحلے پر رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ، کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ریگولیٹری فرہم ورک کو سادہ اور آسان بنانے کے لئے ایس ای سی پی نے موجودہ قواعد و ضوابط کا جامع جائزہ لے کر اور متعدد فارموں کو ضم کرکے، ریگولیشنز کے تحت فائل کئے جانے والے فارم کی تعداد 75 سے کم کرکے 28 کر دی ہے ۔

اس سلسلے میں ایک جامع “کمپنیز ریگولیشنز 2024” جاری کئے گئے ہیں۔ نئے ریگولیشنز میں کمپنی کی رجسٹریشن ، پوسٹ انکارپوریشن کمپلائنس اور رپورٹنگ، کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 42 کے تحت لائسنس کے اجرا، شیئر کیپیٹل کا مزید اجراء، گروپ رجسٹریشن، رجسٹریشن کے آسان اخراج کے ضوابط شامل کئے گئے ہیں۔ فائلنگ کی آسانی کے لیے مختلف فارم اور درخواستوں کے نمونے بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، کمپنیز ریگولیشنز، 2024 کو نئی رجسٹری کے آغاز سے مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More