الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردئیے

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اکا دکا واقعات سے انکار نہیں، تدارک کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایات پر فوری فیصلے کیے جارہے ہیں۔

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

مشکلات کے باوجود انتخابی عمل پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہے،انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا،ای ایم ایس نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا۔

موبائل سروس کی بندش سے پریذائیڈنگ افسران الیکٹرونک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے،معمول کی کوارڈینیشن اور نقل و حمل کو موبائل سروس کی بندش نے بری طرح متاثر کیا۔

حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کے حق میں سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

2018انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا،اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات2بجے موصول ہوا،کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے،2018کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں3 روز لگے تھے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ کچھ حلقوں میں نتائج کی تاخیر سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More