جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کیا جائے گا، ترجمان

اے پی پی  |  Feb 12, 2024

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ پیر کو جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے امیر کے انتخاب کیلئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کے نام پیش کئے گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔ صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کر دیا۔ نئے امیر کے لئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام امیدواروں میں شامل ہیں۔

اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ ماہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی کا اعلان ہو گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن صدر راشد نسیم اور دیگر ارکان بلال قدرت بٹ، سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور انجینئر اخلاق احمد پر مشتمل ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More