اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودہ رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جیوانی 14، گوادر 02 اور تربت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ، سکردو ، کا لام منفی08 ، استور منفی07، گوپس منفی 06، گلگت منفی 05،سرینگر، بگروٹ اورہنزہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔