دھاندلی سے بنی حکومت کو دنیا قبول نہیں کرے گی، بابر اعوان

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ دھاندلی سے بنی حکومت کو دنیا قبول نہیں کرے گی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کا ووٹ چوری کیا گیا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ چند لوگ دھاندلی کرکے کروڑوں کامینڈیٹ چرالیں۔

پی ٹی آئی کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 کے فارم 47 میں غلطیاں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر شکایات سیل قائم ، درخواستوں پر سماعت کیلئے 2 بینچ تشکیل

نوازشریف کے لیے یہ پاناما 2 بننے جارہا ہے،بابراعوان کا کہنا تھا کہ پانچ دن سے دھاندلی کو مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بابراعوان کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ میں جلسے نہ کر سکے لیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More