نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا مشکور ہوں، شاہ چارلس

اے پی پی  |  Feb 12, 2024

لندن ۔12فروری (اے پی پی):سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد برطانیہ کےشاہ چارلس سوم کا پہلا پیغام سامنے آگیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق شاہ چارلس نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ دل کو تقویت ملی کہ اور ان کا باقاعدگی سے چیک اپ کروا یا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم کے سرطان میں مبتلا ہونے کی تشخیص پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تھی۔ 75 سالہ شاہ چارلس کو لاحق سرطان کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کا کینسر نہیں ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More