اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے مہینے میں پاکستانی محنت کشوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے،سالانہ بنیاد پر ترسیلات زرمیں 26.2 اور ماہانہ بنیاد پر0.6  فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہو گئے

مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.83 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2023 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 16.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More