اسٹاک مارکیٹ کریش ، اربوں روپے ڈوب گئے ، ڈالر کی قیمت میں کمی

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 13 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279. 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 میں 725 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار 212 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد حکومت سازی سمیت دیگر معاملات غیر واضح ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے سرکلر ڈیٹ پلان منظور نہ ہونے کا بھی اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More