پولیس اہلکار کو تھپڑ، فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے انتخابات والے دن پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی۔

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولنگ ڈے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر کے پی جسٹس ریٹائرڈ اکرم اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کیس سنا۔

اس موقع پر  آئی پی پی رہنما نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں جب ووٹ کاسٹ کرنے گئی تو پولیس اہلکار ٹھپے لگا رہا تھا، میں نے پریذائیڈنگ آفیسر سے شکایت کی۔

دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی کی،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ یہ میری بات نہیں سن رہے۔ جواب میں ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے استفسار کیا ک اگر کوئی بات نہیں سن رہا تو آپ تھپڑ ماریں گی؟

خیال رہے کہ 8 فروری کو الیکشن والے دن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فردوس عاشق اعوان کو پنجاب پولیس کے اہلکار کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کا پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑھ گیا،ویڈیو وائرل،فردوس عاشق اعوان کے سمیت 8سے10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔!!! pic.twitter.com/xoVbbOt4Ay

— Mughees Ali (@mugheesali81) February 9, 2024

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More