اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 340 کلوگرام منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Feb 12, 2024

راولپنڈی۔12فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں کے دوران 340 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتارکرلیے ۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کوہاٹ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 158 کلو گرام چرس 99 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔جیوانی روڈ گوادر سے 30 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ نوشہرہ سے 28 کلوگرام افیون، 4 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

جروبی زخہ خیل سے دو کارروائیوں میں 19 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More