ترکیہ کو ایف 16جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق امریکی کانگریس میں تحقیقات ختم ، فراہمی کے امکانات روشن

اے پی پی  |  Feb 12, 2024

انقرہ ۔12فروری (اے پی پی):ترکیہ کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق امریکی کانگریس میں تحقیقات ختم ہو گئی۔

ٹی آر ٹی کے مطابق 26جنوری کو امریکی حکومت کی طرف سے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو ارسال کردہ سرکاری اعلامیے کے بعد جائزہ تحقیقات پر مبنی 15 روزہ مدت اپنے اختتام کو پہنچی البتہ اس بل پر کینٹاکی کے سینیٹر رانڈ پال نے اعتراض کیا ۔ انہوں نے اپنا اعتراضاتی بل سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو پیش کیا مگر اس پر کسی قسم کی بحث شروع نہیں کی گئی۔

بتایا گیا ہےکہ اس میعاد کے مکمل ہونے کے بعد ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت میں کسی قسم کی دشواری پیدا نہ ہونےکا امکان زور پکڑ گیا ہے۔یاد رہے کہ ترکیہ نے امریکا سے 40 جدید ایف سولہ طیارے اور پہلے سے موجود 79 طیاروں کو جدید بنانے والے پرزوں اور آلات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More