پی پی پی،ن لیگ کے قائدین کی بلاول ہاوس میں ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اے پی پی  |  Feb 11, 2024

لاہور۔11فروری (اے پی پی):صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کے علاوہ دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا،دونوں جماعتوں کے قائدین کا اصولی اتفاق تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے،

ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا،پی پی پی قیادت نے مہمان وفد کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے، قائدین کا کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More