سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے:ن لیگ ، پیپلز پارٹی میں اتفاق

ہم نیوز  |  Feb 11, 2024

سابق صدرآصف زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اوراور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی۔

لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق  ملاقات میں مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے کیا گیا،قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب

اعلامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے،دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

قائدین نے اظہار خیال کیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ،مایوس نہیں کریں گے،پیپلز پارٹی قیادت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سی ای سی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More