اسلام آباد پولیس کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 11, 2024

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے گزارش ہے قانون ہاتھ میں مت لیں، سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران قانون شکنی کے رویے کی حوصلہ افزائی مت کریں۔

لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل

ہائی سیکیورٹی زون میں کسی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پر امن انتخابات کو یقینی بنایا ہے ۔

بعد از انتخابات امن عامہ اولین ترجیح ہے ،انتخابی عمل سے متعلقہ شکایات پر امن طور پر متعلقہ اداروں کو پہنچائیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More