سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ،داعش کا سرغنہ دہشت گرد سورت گل المعروف سیف اللہ جہنم واصل

اے پی پی  |  Feb 11, 2024

راولپنڈی۔11فروری (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران داعش کے سرغنہ انتہائی مطلوب دہشت گرد سورت گل المعروف سیف اللہ کو جہنم واصل کردیا۔

اتوار کو فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع خیبر میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سورت گل المعروف سیف اللہ کو جہنم واصل کیا گیا۔

مرنے والے دہشت گرد کمانڈر سے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد کمانڈر معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا جو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

علاقہ میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی اور اس کی تلاش کیلئے آپریشن کیا گیا۔ علاقہ کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اپنے تعاون کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More