جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہو گی ، سراج الحق

ہم نیوز  |  Feb 11, 2024

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہو جائیں۔

منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں ،جعلی الیکشن کے نتیجےمیں بننے والی حکومت بھی جعلی ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے،  کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرا کر ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک بڑھا سکتے ہیں۔ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More