ای وی ایم آج ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا، صدر مملکت

ہم نیوز  |  Feb 11, 2024

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو پاکستان موجودہ بحران سے بچ جاتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ہماری طویل جدوجہد کو یاد رکھیں۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہر اُمیدوار کا نتیجہ پول ختم ہونے کے 5 منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں ناکام گئیں۔

انہوں ںے کہا کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More