نواز شریف کو ہار تسلیم کر لینی چاہیے، جے یو آئی ف رہنما مفتی کفایت اللہ

ہم نیوز  |  Feb 10, 2024

قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 سےجمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بھی شکست تسلیم کرلینی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 15 کا امیدوار تھا میں کنٹرول روم میں موجود تھا رزلٹ کو قریب سے دیکھا ہے اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشن پر ہمارے ایجنٹ موجود تھے ہمیں کسی قسم کی ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس سے الیکشن مشکوک ہوں ۔

الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی، ریحانہ ڈار

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں زیادہ جوش نظر آرہا تھا، پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نکلا ہے اس وجہ سے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان نے کامیابی حاصل کی ۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ، اگر عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو یہ ملک سالمیت پر بہت بڑا سوال ہو گا ۔ میری رائے تو یہی ہے کہ فارم 45 ، فارم 46 اور فارم 47 کو دیکھ لیا جائے تو شہزادہ محمد گستاسپ خان ونر ہیں اور یہ ان کا حق بھی ہے۔

22سال بعد بھٹی خاندان صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی کفایت کا کہنا تھا کہ این اے 15 پر کوئی بدنیتی نہیں ہوئی، عوام نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان کو ووٹ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو بھی شکست تسلیم کرنی چاہیے، ان کا کیس بہت کمزور ہے۔ میں اپنے ہار کے نتائج کو قبول کرتا ہوں۔

Unprecedented Jamiat Ulema Islam’s Fazlurehman’s candidate Mufti Kifayat says that there have been no mala fide practices on NA-15, people voted for PTI backed candidate Shahzada Gustashap. PMLN Chief Nawaz Sharif should also accept defeat, his case is very weak. I also accept… pic.twitter.com/5TRKdlM2vh

— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) February 10, 2024

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 مانسہرہ میں آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 105249 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے نواز شریف کو 80332 لے کر دوسرے اور جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ 29 ہزار 931 ووٹ لے کر ہار گئے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More