راجہ خرم شہزاد نواز کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 10, 2024

سابق وزیر مملکت برائے داخلہ راجہ خرم شہزادنواز نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 48 سے جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

خرم نواز نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں این اے 48 سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس محنت کیساتھ ہم نے یہ الیکشن لڑا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار تھامیں نے ن لیگ کے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا اور اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 69699 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جبکہ ٹی ایل پی کے اظہر محمود کو 13200 ووٹ ملے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More