2018 بمقابلہ 2024 ، بڑی جماعتوں نے کیا کھویا کیا پایا؟

ہم نیوز  |  Feb 10, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 2018 کی طرح 2024 کے عام انتخابات میں بھی اپنی نشستیں بچا کر اپنا ووٹ بینک برقرار رکھا۔

دیگر بڑی جماعتوں کو اگرچہ 2018 کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی چند نشستیں زیادہ ملی ہیں تاہم ان کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو برے طریقے سے شکست ہوئی ہے۔

2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو 116 نشستیں ملی تھیں ، اس کے مقابلے میں 2024 میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 سے زیادہ سیٹیں جیت چکے ہیں۔

حتمی اور سرکاری نتائج آنے تک پاکستان کے انتخابات پر تبصرہ نہیں کرینگے ، امریکا

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستیں حاصل کی تھی جبکہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اب تک کے نتائج کے مطابق 71 نشستیں ملی ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے 2018 میں 43 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2024 کے انتخابات میں ان کے حصے میں 54 نشستیں آئیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More