190ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی موخر

ہم نیوز  |  Feb 10, 2024

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا لیکن جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اس سے قبل یکم فروری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

جمعرات کو سماعت کے موقع پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم فاضل جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More