ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کر د یا

ہم نیوز  |  Feb 10, 2024

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کر دیا۔

آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن اورخواجہ آصف کوفریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، لیگی رہنما نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، علی بخاری، شعیب شاہین

ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا،انہوں نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ این اے 71 سے خواجہ آصف نے ایک لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ریحانہ ڈار 100272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More