قومی اسمبلی کے243حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

ہم نیوز  |  Feb 10, 2024

عام انتخابات 2024: قومی اسمبلی کے243 حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 243 حلقوں میں سے اب تک آزاد امیدوار 98 سیٹوں پر کامیابی کے بعد پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن69 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 51 حلقوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔

قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

نتائج کے مطابق دیگر جماعتیں ایم کیو ایم 15 سیٹیں، پاکستان مسلم لیگ ق 3، استحکام پاکستان پارٹی ، جے یو آئی ف 2، 2 حلقوں پر کامیابی حاصل کرسکیں ہیں۔

اس کے علاوہ مجلس وحدت المسلیمن پاکستان ، پاکستان مسلم لیگ (ضیا الحق شہید ) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی اب تک صرف ایک سیٹ پر کامیاب ہو سکیں ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More