نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 مانسہرہ کے انتخابی نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 15 مانسہرہ کے 125 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول نہیں ہوئے اور آر او نے بقیہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: مبینہ نتائج تبدیلی کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ہیں اور انہیں فارم 47 پر تحفظات ہیں۔ اسی وجہ سے این اے 15 مانسہرہ کے نتائج روکے جائیں۔

استدعا کی گئی کہ بقیہ پولنگ اسٹیشنز کو حتمی نتیجے میں شامل کیا جائے اور تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے نیا فارم 47 جاری کیا جائے

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More