خیبر پختونخوا اسمبلی کی 105 نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 113 میں سے 105 حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر حتمی نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک 105 حلقوں کے سرکاری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی 85 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے جبکہ 7 نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی 5 نشتوں جبکہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے 3، 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کا پارلیمنٹ میں نہ جانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) نے ایک، ایک نشست جیتی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی 2 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہو گئے تھے جو بعد میں منعقد کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More