قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

عام انتخابات 2024: قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 229 حلقوں میں سے اب تک آزاد امیدوار 93 سیٹوں پر کامیابی کے بعد پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 64 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 53 حلقوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔

2018ء کے مقابلے میں موجودہ الیکشن کے نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے،محمد زبیر

نتائج کے مطابق دیگر جماعتیں ایم کیو ایم 11 سیٹیں، پاکستان مسلم لیگ ق 3، استحکام پاکستان پارٹی ، جے یو آئی ف اور ق لیگ 2، 2 حلقوں پر کامیابی حاصل کرسکیں ہیں۔

اس کے علاوہ بی این پی  اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی اب تک صرف ایک سیٹ پر کامیاب ہو سکیں ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More