ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، شیر افضل مروت

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور کارکنان انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف لکی مروت کے ڈی آر او دفتر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

جماعت اسلامی نے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا

شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر(ڈی آر او)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41کے نتائج فوری جاری کریں۔

دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے،انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More