کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، بشارت راجہ

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس پورے حلقے کے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں، پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ اسٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔

راجہ بشارت کا نتائج ماننے سے انکار، الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کی اپیل

بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق 50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی، ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں، انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More