راجہ بشارت کا نتائج ماننے سے انکار، الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کی اپیل

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ میرے پاس پورے حلقے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں ،پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ اسٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔

این اے 55 اور 58 پر ن لیگ نے میدان مار لیا

میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق میں 50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہو گی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فارم 46 جاری ہونا تھا لیکن فارم 47فوری طور پر جاری کیا گیا ہے ، جو اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ یہ سب ملی بھگت سے نیتجہ تبدیل کیا گیا ہے ۔

آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لیکر کامیاب قرار

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں ۔ انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More