نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیر اعظم کے امیدوار نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دیدی۔

شہزادہ گستاسپ نے 74 ہزار 713 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابلے میں  نواز شریف نے 63 ہزار 54 ووٹ حاصل کئے۔

یاد رہے کہ میاں نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں، جہاں انہیں آزاد امیدوار یاسمین راشد کیخلاف برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More