این اے 55 اور 58 پر ن لیگ نے میدان مار لیا

ہم نیوز  |  Feb 09, 2024

ملکی عام  انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 55 اور این اے 58 پر میدان مار لیا۔

NA-58چکوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15ہزار974ووٹ لیکر کامیاب پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ2ہزار 537ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لیکر کامیاب قرار

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ذوالفقار علی خان نے 74 ہزار 300 ووٹ، تحریک تحفظ پاکستان کے محمد جہانگیر نے 7 ہزار 8 سو 43 ووٹ ، جماعت اسلامی پاکستان کے افتخار نے 8 ہزار 9 سو 63 ووٹ ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے حافظ عبد القدیر نے 5 ہزار 4 سو 89 ووٹ حاصل کیے ۔

دوسری جانب اNA-55 سے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 57 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More