ہم نیوز | Feb 09, 2024
اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات قید ہیں۔
گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون کالزبھی موصول ہوئی تھیں، تھانہ صدر بیرونی میں افغانستان اور بیرون ملک سے ملنے والی دھمکی آمیز کالوں سمیت دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔
سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیل کے گرد ایلیٹ فورس بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More