لودھراں میں پولیس دھاوے کے معاملے کا ڈراپ سین

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

معروف صحافی عمران ریاض خان نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ لودھراں میں دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانے پر پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عمران ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ساتھ کیپشن لکھا کہ’’ لودھراں میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس گردی‘‘

لیکن اب استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ ریٹرنگ افسر اور پریذائیڈنگ افسر میں جھگڑے کا معاملہ ہے اور جھگڑے کی وجہ کوئی ذاتی پرانی چپقلش تھی ، قطاریں لمبی تھیں ، پولنگ سست روی کا  شکارہوئی ، اس کا دھاندلی سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

لودھراں میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس گردی pic.twitter.com/NDkGfZg74t

— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 8, 2024

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More