نگراں وزیراعظم کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں 2024 کے عام انتخابات کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کردی، کہا کہ ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے میڈیا اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More