ایمنڈ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹراور نیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے حکومت سے موبائل اورانٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔

ایمنڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ تردید کے باوجود پولنگ سے قبل موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی، حکومت موبائل سروس بحال کرے تاکہ عوام تک معلومات پہنچ سکیں۔

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

وزیراعظم اور پی ٹی اے کی یقین دہانی کے باوجود سروسز بند کر دی گئیں، صحافیوں کو فرائض کے انجام دہی میں مشکلات پیش آئیں۔ ایمنڈ کا کہنا تھا کہ انتخابی صورتحال اور حقائق جانا عوام کا حق ہے۔

ملک بھرمیں موبائل سروس کی بندش پرایمنڈ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو فوری بحال کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More