امید ہے پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، آصف علی زرداری

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

نوابشاہ میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

اللہ کا واسطہ ہے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

اس سے قبل بلاول بھٹو الیکشن 2024 سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ بندش سے ووٹر ٹرن آؤٹ اور پولنگ کوآرڈینیشن پر اثر ہوگا۔ سیکیورٹی اور تشدد کے واقعے کی معلومات ہم تک پہنچنے میں مشکلات ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون سروس فوری بحال کی جانی چاہئیں، موبائل فون سروس کی بحالی عوام کا بنیادی حق ہے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے ووٹ اپنے آبائی حلقے نوابشاہ میں این اے 207 میں کاسٹ کیا جبکہ بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 میں ووٹ ڈالا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More