دھاندلی کا منصوبہ، پی ٹی آئی امیدوار کی پولنگ ایجنٹ کے ساتھ مبینہ آڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

عام انتخابات میں دھاندلی کا طریقہ سمجھاتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار علی رضا خان کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں تحریک انصاف کے امیدوار علی رضا خان خاکوانی پولنگ ایجنٹ عبدالغفار کو دھاندلی کا طریقہ سمجھاتے ہوئے کہہ رہے  ہیں کہ اگر پولنگ کے بعد نتائج ہمارے حق میں نہ ہوئے تو پھر فارم 45 پر غلط دستخط کر دینا اور ریٹرننگ افسر بھی غلط دستخط کر دے گا۔

انٹرنیٹ، موبائل سروسز معطلی، یہ سب دھاندلی کی ابتدا ہے، حامد میر

علی رضا خان نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ اگر پولنگ کے بعد ہماری جیت نظر آئے تو پھر فارم 45 پر اصل دستخط کرکے ان کی تصاویر بھیج دینا، جس پر پولنگ ایجنٹ ملک عبدالغفار کا کہنا تھا کہ ہاں، میں ایسا ہی کروں گا۔

پی ٹی آئی امیدوار کا کہنا تھا کہ  فارم 45 پر غلط دستخط کرنے کے بعد اس کی تصاویر بھی لے لینا۔ ریٹرننگ افسر اور پریزائڈنگ افسر بھی جب دستخط کر دیں تو پھر آر او کے پاس چلے جانا۔

مبینہ اڈیو میں علی رضا خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ  آر او صاحب غلط دستخط دیکھ کر نیا فارم 45 بنانے کا حکم دیں گے جس پر سب کے اصل دستخط کر دیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More